چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پی پی  112  سے  پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈربلال اشرف بسرا  نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔

بلال اشرف کی جانب سے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان  سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان کے ذریعے کیا گیا۔بیان میں  بلال اشرف بسرا  نے پاکستان  تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیاہے۔بلال اشرف بسرا کا کہنا ہے کہ  9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

سانحہ 9 مئی
9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔