ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجوکیشن ڈپپارٹمنٹ کا سکولوں سےمتعلق اہم فیصلہ

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،آفٹر نون سکول،داخلہ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڑ(جنید ریاض)پنجاب بھر میں قائم سات ہزار سکولوں کا منصوبہ جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ،سکولوں کیلئے ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کردیئے گئے۔

 پنجاب بھر میں قائم 7 ہزار انصاف آفٹر نون سکولوں کیلئے اچھی خبر ، سات ہزار سکولوں کا منصوبہ جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔سکولوں کیلئے ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیا گیا ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انصاف سکولوں میں نئے داخلوں کا ہدف دے دیا گیا ہے۔سکول ایجوکیشن کیمطابق سکولوں میں فوری طور پر نئے داخلے شروع کیے جائیں گے۔رواں تعلیمی سال میں بھی انصاف آفٹر نون سکول قائم رہیں گے۔گذشتہ تعلیمی سال آفٹر نون سکول ں میں ایک لاکھ بچے داخل کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔