پاکستانی ڈاکٹرز کی کاوشیں رنگ لے آئیں؛ کورونا کا نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

پاکستانی ڈاکٹرز کی کاوشیں رنگ لے آئیں؛ کورونا کا نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے  ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا کا طریقہ علاج کی حوصلہ افزائی کی ،ڈبلیو ایچ او نے اپنے خط میں دوا کو کورونا کے خلاف انتہائی اہم دوا قرار دیا۔

تفصیلات کےمطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے  ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا کا طریقہ علاج کی حوصلہ افزائی کی ، آئی وی آئی جی طریقہ علاج پر پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی اور ان کی ٹیم نے تحقیق کی ہے،ڈبلیو ایچ او نے اپنے خط میں دوا کو کورونا کے خلاف انتہائی اہم دوا قرار دیا،دوا کو نہ صرف لیبارٹری تجربات سے ثابت کیا گیا بلکہ کلینیکل ٹرائل کے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

نئے ویرینٹ کی آمد کے تناظر میں اس دوا کو خاص اہمیت حاصل ہے، عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی اس دوا کو حکومتی سرپرستی تاحال حاصل نہیں ہو سکی ہے، مقامی افراد سے حاصل شدہ پلازمہ میں موجود اینٹی باڈیز کسی بھی نئے مقامی ویرینٹ کو نیوٹرالایز کرنے کی صلاحیت رکھیں گی۔

دوا سے وینٹی لیٹر پر مریض کی ریکوری 50 فیصد سے زائد ثابت ہوئی ہے،ایچ ڈی یو آکسیجن والے مریض کی ریکوری 70 فیصد سے زائد ثابت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  عالمی ادارہ صحت کے جاری بیان کے مطابق کورونا کی بھارتی قسم نے اس عالمی وبا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیے ہیں،ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو تیزی سے نشانہ بناتا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق چار ہفتوں کے دوران کورونا کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیلٹا ویریئنٹ 132 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer