(ویب ڈیسک)جان لیوا کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آچکی ہے جس کے باعث لاک ڈاؤن کے حوالے سےمختلف تجاویز سامنے آرہی ہیں،ماہرین کوروناکو سکشت دینے کے لئے نئی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں، تاہم اب ماہرین نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی جو سمارٹ فون کی مدد سے کام کرے گی۔
تفصیلات کےمطابق مہلک کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوامی تحفظ کے لئے پاکستان سمیت مختلف ممالک نئے نئے تجربات کررہے ہیں،طبی ماہرین کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے تاکہ اس وبائی مرض سے لوگوں کو خلاصی دلائی جاسکے،کورونا کے باعث صورت حال مزید سنگین ہورہی ہے اس حوالے سے ماہرین نے ایک ایسا آلہ (ڈیوائس) تیار کیا ہے جو اسمارٹ فون کی مدد سے کام کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے ماہرین نےسمارٹ فون سے تھرمامیٹر میں تبدیل ہونے والا آلہ تیارکیا گیا ہے،اس ڈیوائس کو کم لاگت میں تیار کیا گیا جو کہ موثر بھی ہے، امیجنگ سینسر (ڈیوائس ) ہے جو کہ صارف کے سمارٹ فون میں نصب کی جائے گی۔
ماہرین کا کہناتھا اس ڈیوائس وینیڈیم ڈائی آکسائیڈ سےتیار کیاگیا جو زیریں سرخ شعاعوں کو جذب کرتے ہوئے الیکٹرک سگنل میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اس طرح انسان کے جسم کا درجہ حرارت موبائل پر نمبروں کی مدد سے چیک کیا جا سکتا ہے۔