وزیراعظم نے پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیدیا

PM Pakistan
کیپشن: وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں پٹرول، آٹا، چینی اورگھی بالکل مہنگے نہیں کیونکہ وزیراعظم نے پاکستان کورہائش کیلئے دنیاکاسستاترین ملک قراردےدیا ہے، کہتے ہیں تنخواہ دار طبقے کیلئے یقینامشکل وقت ہے ،لیکن کسان آج خوشحال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ایک لٹر ایک سو انیس روپے اسی پیسے میں مل رہا ہے اور غریب عوام دہائیاں دے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پٹرول مہنگاکرنا پڑا، لیکن پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل اب بھی دنیامیں سب سے سستا ہے۔
وزیراعظم مہنگائی کو ایک مسئلہ تسلیم کرتے ہیں اور اس پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشکلات صرف تنخواہ دار طبقے کیلئے ہیں ،کسان آج خوشحال ہے۔ اُدھر ورلڈ پاپولیشن ریویو رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کورہائش کیلئے دنیاکاسستاترین ملک بھی قراردےدیا ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 58 پیسے فی کلواضافہ جس کے بعد  ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 113 روپے 7 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست 2021 کیلئے ہے۔  گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2002 روپے 07 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1889 روپے 57 پیسے کا تھا۔