(ندیم خالد) مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے میں شوہر کا بھائیوں کیساتھ مل کر بیوی پر مبینہ تشدد، خاتون کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے میں شوہر مدثر نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی پر مبینہ تشدد کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، پولیس نے ہسپتال میں پہنچ کر زخمی خاتون کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
زخمی خاتون کائنات بی بی کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے دو شادیاں پہلے کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے وہ ناروا سلوک کرتا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔