سٹی 42 : ایف بی آر نے سوشل میڈیا آمدن پر انکم ٹیکس وصولی کا خصوصی طریقہ کار جاری کر دیا ۔
سوشل میڈیا آمدن پر ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی کے طریقہ کار نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق انکم ٹیکس کا اطلاق نان ریزیڈنٹ سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر ہوگا۔ سالانہ 50 ہزار صارفین تک سوشل میڈیا مواد پہنچانے والوں پر ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔ ا سکے علاوہ سوشل میڈیا پر 1000 ویوز پر 195 روپے کا انکم ٹیکس عائد ہوگا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوشل میڈیا آمدن میں سے 30 فیصد اخراجات کرنے کی اجازت ہوگی۔
سوشل میڈیا آمدن پر انکم ٹیکس وصولی کے پروسیجر پر 7 روز میں تجاویز طلب کر لی گئیں۔