سٹی 42: آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کی زیرِ صدارت ایس آر پیز کانفرنس ہوئی ۔ آئی جی ریلویز نےکہا بغیر ٹکٹ مسافران و ملازمان کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی سختی سے نافذ کی جائے۔
ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈی آئی جی منیر احمد شیخ، اے آئی جی ایڈمن سید حماد حیدر شریک ہوئے ۔
تمام ڈویژنز کے ایس آر پیز ( سپریٹنڈینٹ ریلوے پولیس ) بھی شریک ہوئے،اپنی ڈویژنز سے متعلق بریفنگ دی۔
جرائم پر قابو پانے، انسدادِ تجاوزات، ریلوے کے چوری میٹریل کی ریکوری پر گفتگو ہوئی۔سکیورٹی انتظامات، آلات کی دستیابی، ویلفیئر اقدامات اورنفری جیسے امور کا احاطہ کیا گیا۔
آئی جی ریلویز نے کہاایس آر پیز کے مسائل وزیر ریلوے کے نوٹس میں لا کر حل نکالیں گے،ریلوے اراضی پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی، بغیر ٹکٹ مسافران و ملازمان کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی سختی سے نافذ کی جائے۔
جرائم کی روک تھام کو اولین ترجیح پر برقرار رکھا جائے گا، ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ریلوے آپریشنز کی مکمل حفاظت اور سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App