ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری کی ملاقات

گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری کی ملاقات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری اصغر بھٹی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے اصغر بھٹی کو لاہور کا فنانس سیکرٹری بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو دوبارہ فعال کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ پارٹی کو مضبوط بنایا جا سکے۔

فنانس سیکرٹری اصغر بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ وہ پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور تمام ناراض جیالوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی پاکستان پیپلز پارٹی لاہور میں دوبارہ متحرک اور فعال نظر آئے گی۔