ویب ڈیسک:سکھربورڈکے تحت ہونےوالےمیٹرک امتحانات میں آج تیسرا کیمسٹری کا پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ ہوکر واٹس اپ گروپوں میں شیئر ہوگیا۔
امتحانی سینٹرز پر امیدوار بلا خوف نقل کر رہے ہیں اور موبائل فون کا استعمال کر رہے ہیں،سکھر بورڈ کی جانب سے بنائی گئی چھاپہ مار ٹیمیں بھی نقل رکوانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔
خیرپور کے ناز پائلٹ سکول اورگرلز سکول سمیت کئی سینٹرز پر نقل ہورہی ہے،امتحانات میں سندھ حکومت کی غفلت اور ناقص کارکردگی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانا بنایا جا رہا ہے۔
محکمہ تعلیم کا جدید واٹر مارک سسٹم بھی نقل کو روکنے میں ناکام رہاہے۔