ویب ڈیسک :مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد توانائی کی عالمی منڈی میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
ادھر متحدہ عرب امارات میں بھی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق یو اے ای میں ڈیزل کی قیمت 2.72 درہم اضافے کے بعد 4.69 درہم فی لٹر ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 105.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 102.7 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں صورتحال مزید خراب ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑیں گے۔