ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 21 روزہ تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 21 روزہ تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 21 روزہ تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیاں باقاعدہ طور پر بحال ہو گئی ہیں۔

تعلیمی اداروں میں فزیکل حاضری کے ساتھ تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس پر طلبا اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔ طویل وقفے کے بعد کلاس رومز میں رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق پرائیویٹ اسکول صبح 8 بجے جبکہ سرکاری اسکول صبح 8:45 بجے کھلے۔ اسی طرح سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کے اوقات کار دوپہر ڈیڑھ بجے سے 2 بجے کے درمیان مقرر کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت 10 مارچ سے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے، تاہم اب حالات معمول پر آنے کے بعد تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے سے معمولات زندگی بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئے جبکہ تعلیمی سلسلہ بھی اپنی روایتی رفتار پر آ گیا ہے۔