ویب ڈیسک : لاہور چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمت تین گُنا بڑھا دی گئی، زو کا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا۔
لاہور میں چڑیا گھر کی تفریح بھی غریب کی پہنچ سے دور کردی گئی، چھوٹی فیملی کو بھی سیر کےلیے ہزاروں روپے چاہئیں، داخلہ ٹکٹ کے ریٹ بھی آویزاں نہیں کیا گیا۔
عیدالفطر پر بچوں کو تفریح کےلیے چڑیا گھر لانے والے شہری ٹکٹ کی قیمت میں حیران کُن اضافے سے پریشان ہوگئے۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ چڑیا گھر ہم غریبوں کے بچوں کے لیے سستی تفریح تھی، اس کو بھی مہنگا کردیا گیا، چڑیا گھر کے اندر بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔
شہریوں نے مزید کہا کہ بچوں کے ساتھ تفریح کیلئے چڑیا گھر آئے تھے، ٹکٹوں کی قیمت دیکھ کر واپس لوٹ رہے ہیں۔