سٹی 42 : نصیرآباد پولیس نے 6 منشیات فروش گرفتارکرلیے، جن سے ہیروئن اور چرس برآمد ہوئی ۔
ڈی ایس پی سرور اعوان کے مطابق نصیرآبادمیں منشیات فروشوں کیخلاف کی جانے والی کارروائی میں گرفتار منشیات فروشوں سے 6 کلو ہیروئن اور 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
پولیس نےملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائر بڑھا دیا، ملزم علاقہ غیرسےمنشیات منگواکرمختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور مزیدتحقیقات جاری ہے۔