ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔