ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئر دیر ؛ گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی

لوئر دیر ؛ گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر  میں گاڑی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، جبکہ  بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کےمطابق  گاڑی کمبڑ میدان سے تاران گاؤں جا رہی تھی، اسی دوران میدان چینار کوٹ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، جہاں ڈبل سیٹر گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے کے باعث  2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ  بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ 

ریسکیو حکام نے بتایا کہ  زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لعل قلعہ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹرز کی ہدایات پر شدید زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  زخمیوں میں 5 سالہ فہد، 28 سالہ شعیب، 8 سالہ زید، 6 سالہ طارق، 10 سالہ حارث شامل ہیں، ان کے علاوہ  ایک 11 سالہ، 10 سالہ، 11 سالہ، 33 سالہ اور 11 سالہ شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد  میں  11 سالہ ابوحرین اور زوجہ شیر زمان شامل ہیں۔