ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

75 روپے کا نوٹ؛ دکانداروں کا صاف انکار، شہری پریشان

75 روپے کا نوٹ؛ دکانداروں کا صاف انکار، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : 75 روپے مالیت کا کرنسی نوٹ شہریوں کیلئے دردِ سر بن گیا۔

دکانداروں اور ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے 75 روپے والا کرنسی نوٹ لینے سے انکار کردیا گیا، جس پر شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے۔

یاد رہے کہ سٹیٹ بینک نے اپنے یوم قیام کی مناسبت سے کرنسی نوٹ جاری کیا تھا، یادگاری نوٹ جولائی 2023 میں گورنر جمیل احمد کے دستخطوں سے جاری ہوا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 75 روپے کا نوٹ دیگر نوٹوں اور سکوں کی طرح قانونی ہے، یہ یادگاری نوٹ ہے، خاص موقع کی مناسبت سے جاری کیا گیا۔ تمام بینک اور عوام اسے لین دین کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔