ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹاخوں کی فیکٹری اور گودام میں دھماکہ، 17 مزدور ہلاک

پٹاخوں کی فیکٹری اور گودام میں دھماکہ، 17 مزدور ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پٹاخوں کی فیکٹری اور گودام میں دھماکے سے 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق گجرات کے ڈیسا میں پٹاخوں کی فیکٹری اور گودام میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگنے سے 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔ واقع کے متعلق ڈسٹرکٹ کلکٹر مہر پٹیل کا کہنا ہے کہ آگ دیپک ٹریڈرز میں لگی جس سے افراتفری پھیل گئی اور فیکٹری کی سلیب گرنے سے ریسکیو آپریشن میں تعطل  پیدا ہوا،  ڈیسا میونسپلٹی کے فائر فائٹرز نے 108 ایمبولینس ٹیموں کے ساتھ جائے وقوع پر ریسکیو آپریشن کیا۔ انہوں  نے ابتدائی طور پر 6 ہلاکتوں کی اطلاع دی لیکن مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی  جب کہ  فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور ملبے کے نیچے دبے افراد کو تلاش کیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ بوائلر پھٹنے سے لگی, دھماکے کی شدت اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ اتنی زیادہ تھی کہ عمارت کے کچھ حصے منہدم ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ آپریشن جاری ہے، ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔