ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ گارڈن ٹاؤن کی حدود میں ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق

تھانہ گارڈن ٹاؤن کی حدود میں ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: تھانہ گارڈن ٹاؤن کی حدود میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

 حادثہ کے بعد پولیس اہلکار کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران منتقلی دم توڑ گیا۔

پولیس نے جاں بحق اہلکار کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حادثے کی حقیقت سامنے آ سکے۔ تفتیشی عمل جاری ہے اور مزید تفصیلات جلد منظر عام پر آئیں گی۔