ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ گرا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی 2روپے 80پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے گھریلو اور زرعی صارفین کو حاصل استثنی بھی ختم کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے گھریلو اورزرعی صارفین کو 2.80روپے فی یونٹ اضافی اداکرنا ہوںگے۔اس کے علاوہ کمرشل،صنعتی، جنرل سروسز اور بلک بجلی صارفین پر بھی اضافی نرخ لاگو کردئیے گئے۔
یکم جولائی سے 31اکتوبر تک 300یونٹ ماہانہ استعمال کرنےوالے گھریلو صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، اس کے علاوہ یکم جولائی سے 31اکتوبر تک زرعی صارفین پر بھی 2.80روپے فی یونٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔