منشیات اسمگلنگ میں پولیس اہلکار ملوث

منشیات اسمگلنگ میں پولیس اہلکار ملوث
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگلنگ میں پولیس اہلکار ملوث نکلے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے موچکو تھانے کی حدود میں کارروائی کی گئی جس میں کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں کوئٹہ پولیس کے دو اہلکار اور ان کے ساتھیوں  کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاکھوں روپےمالیت کی 18کلو 600 گرام چرس برآمد کرکے اے این ایف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔