حمزہ شہباز کیسے ملبوسات پہننے کا شوق رکھتے ہیں؟ نئی تصاویر جاری

حمزہ شہباز کی کمالیہ کھدر آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حمزہ شہباز کے شاپنگ کرنے کی ویڈیو آگئی، حمزہ شہباز نے کمالیہ کھدر کے18 سے20 رنگ کے کپڑے خریدے۔

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹیکسٹائل پلازہ کمالیہ کھدر کی دکان پر حمزہ شہباز کی آمد ہوئی۔ گرمیاں آتے ہی کمالیہ کھدر کی دکان پر شاپنگ کے لئے پہنچے۔

حمزہ شہباز کا کمالیہ کھدر کے دکاندار نے استقبال کیا۔ کمالیہ کھدر کے تمام سٹاف نے حمزہ شہباز کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ حمزہ شہباز نے کمالیہ کھدر کے18 سے20 رنگ کے کپڑے خریدے۔

واضح رہے 27 فروری کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حمزہ شہباز کا جیل کے باہر استقبال کیا تھا۔ مریم نواز کے ہمراہ دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا اور انہیں رہائی کی مبارکباد دی۔