(جنید ریاض) پنجاب بھر کےسرکاری سکولوں میں تعلیمی سال کا آغازہوگیا،سکولوں میں مفت کتابوں کی تقسیم کےساتھ نصابی سرگرمیاں بھی شروع کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کےسرکاری سکولوں میں نئےتعلیمی سال کا آغازہوگیا، رواں سال لاہورکےسکولوں میں زیرتعلیم 6 لاکھ طلباء کو24 لاکھ کتابیں دی جائیں گی،پہلےروز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سےطلباء کےداخلےکیے گئے اوران میں مفت کتابوں کی تقسیم کےعمل کو یقینی بنایا گیا، طلباء کا کہناتھا کہ مفت کتابوں کی فراہمی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کےمطابق لاہور میں چھ لاکھ 32 ہزار سےزائد بچےزیرتعلیم ہیں جن میں 24 لاکھ کتابیں تقسیم کی جائیں گی،ماہر تعلیم آصف گوہر کا کہنا ہےکہ 15 اپریل کے بعد نئے داخلوں کیلئے مزید کتابیں درکار ہونگی،نئی کتابوں کی فراہمی سےجہاں بچے خوش ہیں وہیں والدین کو بھی کتابوں کی خریداری کےسلسلے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔