(رضوان نقوی ) ٹی پی کنٹینرسے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری، سابق صدر کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن ساجد عزیز میر نے چیئرمین ایف بی آر، ممبر کسٹمز، چیف کلکٹر اور کلکٹر کسٹمز کو سامان غائب ہونے سے متعلق خط لکھ دیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔نون لیگ کے گڑھ میں عمران خان آج کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے
تفصیلات کے مطابق این ایل سی ڈرائی پورٹ پر کلیئرنس کیلئے پہنچنے والے"ٹی پی" کنٹینر سے کراچی کسٹمز کے عملہ نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان غائب کر دیا۔ ساجد عزیز میر کا کہنا ہے کہ کسٹمزعملہ نے کنٹینر کو غیر قانونی طورپرکھول کر 49 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کیا۔ کیمرے، ہوم تھیٹر، ہائی فائی سسٹم، وائرلیس واک مین، ہینڈز فری کی بھاری کھیپ لاہور پہنچنے سے قبل ہی غائب کردی گئی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔پودا لگائیں، مری کی مفت سیر کریں
انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا عملہ بجٹ اہداف پورے کرنے کیلئے ایسا کر رہا ہے وہ چاہتے ہیں لاہور کا سامان بھی کراچی میں کلیئر ہو۔