اسرار خؒان : کچے کے 2 ڈاکو لاہور پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نزیر اور آصف کے نام سے ہوئی، جنہیں ڈولفن سکواڈ نے نواب ٹاؤن سے گرفتار کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزموں کا تعلق راجن پور کے علاقہ روجھان سے ہے، جو اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے سوشل میڈیا پر فائرنگ سمیت دیگر ویڈیوز بھی اپلوڈ کر رکھی ہیں۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔