ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طوفانی بارشوں کے سبب12 افراد جاں بحق،  تعلیمی ادارے بند

Cyclone Montha, South India devastated,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  گردابی طوفان ’مونتھا‘ نے اب تک 12 لوگ فوت  ہو چکے ہیں۔  تلنگانہ میں ریلوے ٹریک پر پانی جمع ہونے سے ریل ٹریفک رک گیا ہے اور کئی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے سبب تعلیمی ادارے بند کے دیئے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق طوفان مونتھا نے آندھرا پردیش، اڈیشہ اور تمل ناڈو میں بڑے پیمانے پر سکولوں کی تعطیلات کروا دی ہیں۔   آئی ایم ڈی نے شدید بارش، تیز ہواؤں اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ دی ہے۔ حکام نے ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے، طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کمزور ساحلی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں۔

آندھرا، اڈیشہ اور تمل ناڈو کے بعد تلنگانہ طوفان کی زد میں
گردابی طوفان مونتھا نے آندھرا پردیش، اڈیشہ اور تمل ناڈو کے ساتھ پوری تلنگانہ ریاست میں زبردست تباہی مچا دی ہے۔ اس طوفان کے سبب مجموعی طور پر کم از کم 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تنہا وارنگل ضلع کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہاں 8 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دردناک قدرتی آفت نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ کئی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور آمد و رفت میں کئی طرح کے مسائل پیش آ رہے ہیں۔
 
انتظامیہ کے ذریعہ اب تک 12  مرنے والوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں سمپت، رامکا، انل، کرشن مورتی، ناگیندر، شرینواس، رجیتا، سورمّا، پرنے، کلیان، شراویہ اور سریش شامل ہیں۔ ایک انتہائی دردناک واقعہ ہنم کونڈا ضلع کے اینویلو میں پیش آیا، جہاں پرنے اور کلیان نامی شوہر-بیوی سیلاب کے پانی میں بہہ گئے۔ یہ جوڑا سدیپیٹ ضلع کے اکنپیٹ کی طرف واپس جا رہا تھا۔ اس دوران اچانک یہ لوگ ایک پل کے اوپر سے بہہ رہے تیز بہاؤ کی زد میں آ گئے اور دونوں پانی میں بہہ گئے۔ ابھی تک ان کی لاشیں برآمد نہیں ہو سکیں۔

سڑکیں، ریلوے لائن زیرآب، ٹریفک ٹھپ 

اس گردابی طوفان کے سبب کئی سڑکوں اور ریلوے ٹریک پر  پانی کھڑا ہو چکا ہے، ہر طرف پانی  دیکھنے کو مل رہا ہے۔

 ٹریفک نظام پوری طرح سے تہس نہس ہو چکا ہے۔ انتظامیہ لگاتار مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگوں کو نشیبی علاقوں سے نکال کر راحتی کیمپوں میں پہنچا رہی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور دیگر بچاؤ ٹیمیں لگاتار راحتی کاموں میں مصروف ہیں۔

 اس گردابی طوفان کے سبب تلنگانہ میں ریاست میں خوب بارش ہوئی ہے۔ تلنگانہ کے وارنگل، ہنم کونڈا، سدی پیٹ اور دیگر ضلعوں میں عام زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔ کھیتوں میں شدید آبی جماؤ کے سبب کسانوں کی کروڑوں روپے کی فصلیں برباد ہو گئی ہیں۔

 مونتھا طوفان کی وجہ سے جنوبی ہند کی ریاستوں میں شدید تباہی دیکھنے کو مل رہی ہے۔