(احسن عباسی)بحیرِ ہ عرب کے مشرقی وسطیٰ حصے میں موجود ڈپریشن شمال شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ڈپریشن کا مرکز 18.6 شمالی عرض البلد اور 68.4 مشرقی طول البلد پر واقع ہے۔
سسٹم کراچی سے تقریباً 712 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔ڈپریشن ویراوال (گجرات، بھارت) سے 330 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں سسٹم کے مزید شمال شمال مشرق کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم بتدریج کمزور پڑنے کا امکان ہے،فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ۔
محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔