گیس صارفین کیلئے بری خبر، حکومت نے مزید بوجھ ڈال دیا

 گیس صارفین کیلئے بری خبر، حکومت نے مزید بوجھ ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: حکومت کی جانب سے گیس صارفین سے چار ماہ کا نقصان وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق گیس صارفین پر گذشتہ 4 ماہ کا بوجھ بھی ڈال دیا گیا۔ نگران حکومت نےگیس نرخ میں جولائی تا اکتوبر کا خسارہ بھی شامل کردیا۔ رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ کے 65 ارب روپےکا بوجھ قیمتوں میں شامل کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر سےمگرجولائی تا اکتوبر کا بوجھ بھی شامل کیا گیا ہے۔ گیس صارفین پرمجموعی طور پر 401 ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔

واضح رہے کہ اگر 4 ماہ کابوجھ شامل نہ کیا جاتا تو گیس ٹیرف میں کم اضافہ ہونا تھا۔