ستوکتلہ میں قتل کیس کی پیروی کرنےپرنوجوان کا مبینہ اغوا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ستوکتلہ میں قتل کیس کی پیروی کرنےپرنوجوان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد  اغوا کرلیا گیا۔ 
پولیس کےمطابق مخالفین نے سکول کے باہر سے طالبعلم کو اغواکیا۔ طالبعلم کے اغوا کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اغوا کار سکول کے سامنے سے طالبعلم کوزبردستی کارمیں بٹھاکرلےگئے، اغوا کارمصطفی اور منشا ٹلی نے طالبعلم پرتشددبھی کیا۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی ارحم کے تایا کوملزمان قتل کر چکے،کیس کی پیروی کرنے پر طالبعلم کو اغوا کیا گیا۔ 
واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تاہم نہ تو مغوی بازیاب ہوا اور نہ ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں آ سکے۔