اے این ایف کی کارروائی، مسافر کے پیٹ سے 61 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

اے این ایف کی کارروائی، مسافر کے پیٹ سے 61 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور سے جدہ جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 61 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ایک اور کارروائی میں لاہور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے اکسٹھ عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ اے این ایف نے محمد اصغر نامی جہلم کے رہائشی کو ہیروئن اسمگلنگ میں گرفتار کر لیا۔

ایک اور کارروائی میں اسلام آباد ایف ٹین مرکز میں واقع نجی کوریئر آفس میں ناروے کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے آئس برآمد ہو گئی، 720  گرام آئس بچوں کی جیکٹس اور کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer