الیکشن کمیشن نے جمشید اقبال چیمہ کے لگائے الزامات کو مسترد کردیا

ECP rejects allegations
کیپشن: Jamshed Cheema
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونیوالے امیدواروں جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر جمشید اقبال چیمہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر جمشید اقبال چیمہ اور ان کے ساتھیوں نے الیکشن کمیشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے تجویز کنندگان کے ووٹ یکدم بددیانتی اور غلط ارادے کے تحت کسی دوسرے حلقے میں منتقل کر دئیے گئے۔

متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے تجویز کنندگان بلال حسین اور غلام مرتضیٰ کا ووٹ سال 2018 سے ہی انتخابی حلقہ این اے 130 میں لیاقت آباد، کوٹ لکھپت کے علاقے میں درج ہے اور تاحال درج ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے ثبوت کے طور پر 2018 کی انتخابی فہرست کا متعلقہ حصہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔