معروف عراقی ڈاکٹر شیخ علی کردستانی لاہور پہنچ گئے

Dr.Mala Ali Kurdistani in Pakistan
کیپشن: Dr.Mala Ali Kurdistani
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: عالم اسلام میں طب نبوی کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف عراقی ڈاکٹر شیخ علی کردستانی کا دورہ پاکستان، آئی ایم ایف فار پیس اینڈ ہارمنی کے بین الاقوامی امور کے صدر بیرسٹر عمائل گلزار بٹ کی دعوت پر ترکی سے لاہور پہنچ گئے، ڈاکٹر شیخ علی کردستانی نے پاکستانیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

 عالم اسلام میں طب نبوی کے حوالے سے معروف عراقی ڈاکٹر شیخ علی کردستانی ایک مہینے کے دورہ پر پاکستان پہنچے ہیں، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر بین الاقوامی امور آئی ایم ایف فار پیس اینڈ ہارمنی عمائل گلزار نے دانیال بٹ اور شہریوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ استقبال کیا۔پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی زیرنگرانی انہیں ان کی رہائشگاہ پہنچایا گیا۔

ڈاکٹر شیخ علی کردستانی مختلف تقریبات اور سیمینار میں طب نبوی کی اہمیت اور افادیت سے متعلق فی سبیل اللہ آگاہی لیکچرز دیں گے۔ملک بھر سے مختلف امراض میں مبتلا مریض لواحقین کے ہمراہ طب نبوی کے حوالے سے آگاہی کیلئے شہر میں پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹر شیخ علی کردستانی نے اپنے پاکستان آنے کی خبر نہایت خوشی کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی شیئر کی،جہاں انہیں لاکھوں لوگ فالو کررہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer