ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ پہلی مرتبہ منظر عام پر

Taliban Leader
کیپشن: Mullah Haibatullah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: خبرایجنسی نے طالبان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کیا.

خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے دارالعلوم حکیمہ کے مدرسے کا دورہ کیا۔ اس دوران طالبان رہنما نے جنگجوؤں اور شاگردوں سے بات چیت کی۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ اپنی تقریر میں ملا ہیبت اللہ نے کوئی سیاست بات نہیں کی اور مذہبی پیغام دیا۔

واضح رہے کہ 50 کی دہائی کے وسط میں اور اصل میں صوبہ قندھار سے تعلق رکھنے والے ملا ہیبت اللہ 1980 کی دہائی میں روسیوں کے خلاف لڑے اور پھر 1994 میں عمر کی قیادت میں طالبان تحریک میں شامل ہوئے، جس نے افغانستان میں اسلامی قانون قائم کیا۔ اخونزادہ کے طالبان میں شامل ہونے کے بعد عمر نے انہیں قندھار میں فوجی عدالت کا سربراہ مقرر کیا تھا اور وہ گروپ کی ایک طاقتور شخصیت بن گئے۔  

ملا ہیبت اللہ 2016 سے تحریک طالبان افغانستان کے امیر ہیں اور وہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پہلی بار سامنے آئے ہیں۔ طالبان حکام کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بنا پر دورے کی کوئی تصویر یا ویڈیو جاری نہیں کی گئی، بلکہ صرف ایک آڈیو ریکارڈنگ نشر کی گئی ہے۔