سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ

سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ،فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ضابطہ دیوانی میں ترامیم  2 نومبر سے عملدرآمد کا آغاز ہوگا۔

  پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کی سفارشات پر ضابطہ دیوانی میں ترامیم کو منظوری کے بعد آفیشل گزٹ میں شائع کر رکھا ہے.ہائیکورٹ رولز کمیٹی نے جوڈیشل سسٹم کی بہتری اور مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے ترامیم کی سفارش کی تھی.ہائیکورٹ میں رواں برس ستمبر میں ہونیوالے فل کورٹ اجلاس میں ترمیمی ضابطہ دیوانی پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا تھا.چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی فل کورٹ کا اجلاس 12 ستمبر کو ہوا تھا۔
فل کورٹ اجلاس نے ہائیکورٹ کے تمام ججز نے فوری انصاف کی فراہمی اور زیر التواء مقدمات کو تمام وسائل کیساتھ نمٹانے کی ضرورت پر زور دیا. فل کورٹ اجلاس میں چیف جسٹس نے تمام ججز کی رضا مندی کے بعد ضابطہ دیوانی میں ترامیم پر یکم نومبر سے عملدرآمد شروع کرنے کی منظوری دی تھی.ضابطہ دیوانی میں ترامیم کی پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب کے تین اضلاع کی عدالتوں میں ٹرائل بنیادوں پر عملدرآمد کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer