ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں  30 نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔      

ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت انکم ٹیکس گوشواروں کے بھاری شارٹ فال اور موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

صدر لاہور ٹیکس بار خرم شہباز بٹ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کر رکھا تھا۔ اسی طرح مختلف کاروباری شعبہ جات کی طرف سے بھی توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔