سانحہ تیز گام ایکسپریس، ریلوے حکام کا پنجاب فرانزک کی خدمات لینے کا فیصلہ

سانحہ تیز گام ایکسپریس، ریلوے حکام کا پنجاب فرانزک کی خدمات لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) تبلیغی جماعت کے مسافروں کا ٹرین میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کا دعویٰ، ریلوے حکام کے مطابق آگ سلنڈر پھٹنے سے لگی، تحقیقات کے لیے پنجاب فرانزک کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔         

ٹرین میں موجود تبلیغی جماعت کے مسافروں کی جانب سے ٹرین میں حادثے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائے جانے پر ریلوے انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی، ریلوے انتظانیہ کے مطابق ٹرین میں حادثہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کے شواہد بھی ملے اور عینی شایدین نے بھی تصدیق کی جبکہ ریلوے تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ سے مزید شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں۔

واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے محکمہ ریلوے کی جانب سے پنجاب فرانزک کی خدمات لینے کا فیصلہ بھی زیرغور ہے، حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے بعد وزیرریلوے شیخ رشید کی ہدایت پہ فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فرانزک ٹیم جن مسافروں کی جلنے سے شناخت ممکن نہیں رہی ان کی شناخت کے لیے نمونے حاصل کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گی۔