معروف گلوکار استاد جاوید بشیر نے صاحبزادے کے ساتھ نیا گانا لانچ کردیا

معروف گلوکار استاد جاوید بشیر نے صاحبزادے کے ساتھ نیا گانا لانچ کردیا

( زین مدنی ) نامور گلوکار استاد جاوید بشیر نے اپنے بیٹے جنید بشیر کے ساتھ مل کر نیا گانا ”پیا ان پلج“ لانچ کردیا، لانچنگ تقریب نجی ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی جس میں نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

نامور گلوکار استاد جاوید بشیر نے اپنے صاحبزادے جنید بشیر کے ساتھ نیا گانا ”پیا ان پلج“ لانچ کردیاؕ جس کی تقریب پوئیٹ ریسٹورنٹ میں ہوئی جس میں استاد طافو خان، ولی حامد علی خان، حماد غزنوی، وصی شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 جاوید بشیر کا کہنا تھا کہ یہ نیا گانا میوزک لوورز کو بے پناہ پسند آئے گا۔ گانے کی لانچنگ کے بعد جاوید بشیر نے میوزیکل پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔ جاوید بشیر نے اپنے تیار کئے ہوئے کلاسیکل نیم کلاسیکل گیت سنا کر بھرپور داد سمیٹی۔

جاوید بشیر موسیقی کے شعبے میں بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں اور ان کا ہر گایا ہوا نیا گانا مقبولیت حاصل کرتا ہے اور وہ امید کررہے ہیں کہ ان کا یہ گانا بھی ان کے مداح بے حد پسند کریں گے۔