سٹی 42 : چھٹیاں ختم ہوتےہی مسافروں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ دیکھا گیا ہے۔
لاری اڈہ اور شیراکوٹ کے مختلف بس اڈوں پر بھی رش لگ گیا ۔ سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی کے حکم پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ سی ٹی او نے ہدایت کی کہ ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کے باوجود روانی میں خلل نہ پڑے۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ سرکل افسران ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں، مسافروں کی آمدورفت بحال رکھنےکیلئےمؤثرحکمت عملی اختیارکی جائے۔