(سٹی 42) ملتان تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کل سے دوبارہ شروع ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے زیر اہتمام ہونیوالے بارہویں جماعت پارٹ ٹو کے امتحانات کا دوبارہ آغاز کل سے ہو گا۔ جماعت بارہویں کے طلبہ یکم جون کو اکنامکس ، بینکنگ اور کمپیوٹر سٹڈیز کا پیپر دیں گے ۔
بارہویں جماعت کے ہونے والے امتحانات میں کل سیکنڈ ٹائم طلبہ فلاسفی کا پیپر دیں گے ۔ ملتان تعلیمی بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحانات 12 جون تک جاری رہیں گے۔