ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کانگو : ایبولابے قابو، کیسز غیرمعمولی طور پر بڑھ گئے

 کانگو : ایبولابے قابو، کیسز غیرمعمولی طور پر بڑھ گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے مشرقی علاقوں میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ میں خطرناک تیزی کے باعث صرف دو دن کے اندر مصدقہ کیسز کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔

  صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ٹیڈروس اذانوم گیبریاسس متاثرہ صوبے ایتوری کے دارالحکومت بونیا پہنچ گئے ہیں اور مقامی آبادی پر زور دیا ہے کہ وہ بیماری کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کرے۔

  عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریاسس نے کانگو کے مشرقی شہر بونیا کا دورہ کیا، جو اس وقت ایبولا وبا کا مرکز بن چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور کانگو کی حکومت وبا پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں، تاہم مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور تعاون کے بغیر اس بیماری کو روکنا ممکن نہیں۔

 کانگو کے حکام کے مطابق جمعے کے روز ملک میں ایبولا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 225 تک پہنچ گئی،دوسری طرف  صرف دو روز قبل یہ تعداد 121 تھی۔