ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ، سرکاری نرخ نظر انداز

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ، سرکاری نرخ نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر: شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جبکہ انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ بیشتر اشیائے خورونوش سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں پیاز کی سرکاری قیمت 85 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم یہ 90 سے 95 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ٹماٹر 35 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 50 سے 60 روپے فی کلو دستیاب ہے، جبکہ چائنیز لہسن 375 روپے کی بجائے 420 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ ادرک کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 300 سے 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح ٹینڈے 110 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 150 روپے فی کلو، کریلا 70 روپے کی بجائے 80 روپے فی کلو، جبکہ لیموں 280 روپے کے مقابلے میں 320 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق دیکھا جا رہا ہے۔ خربوزہ 60 روپے کے بجائے 70 روپے فی کلو، تربوز 45 روپے کے مقابلے میں 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کیلا 215 روپے درجن کی سرکاری قیمت کے مقابلے میں 250 روپے درجن دستیاب ہے، جبکہ دیسی آم 150 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 250 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ فالسہ بھی 250 روپے کے بجائے 280 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ منڈی سے مہنگا سامان آنے کے باعث وہ سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں کر سکتے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔