عرفان ملک: وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے دور میں بننے والے پولیس سٹیشنز،نئے تعمیر شدہ پولیس سٹیشن کو ہینڈ اوور کرنے کے لیے 30 دن کی ڈیڈ لائن جاری کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاہور کے 15 پولیس سٹیشن تعمیر کے بعد پولیس کے حوالےجائینگے۔لاہور پولیس نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو تھانوں کی تعمیر 30 جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔نئے تعمیر ہونے والے تھانوں کی بلڈنگز کا کام نوے فیصد سےزائد مکمل ہو چکا ہے۔
پولیس حکام نے بتایاکہ تھانوں کی بلڈنگ کے لیے فرنیچر بھی خریدا جا چکا ہے،تھانوں کی بلڈنگ 30 جون کو بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کرکے تھانوں کو منتقل کی جائیگی۔
نئے بننے والے تھانوں میں سمن آباد ، ملت پارک ، نواں کوٹ اور شیراکوٹ سمیت دیگر تھانے شامل ہیں۔