ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ناقابلِ برداشت ہوگا، ایف پی سی سی آئی

وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ناقابلِ برداشت ہوگا، ایف پی سی سی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

 ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں مہنگی بجلی، گیس اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم لیوی پہلے ہی عوام اور صنعتوں کو متاثر کر رہی ہے۔ بجٹ سے قبل ایف پی سی سی آئی نے اپنی تجاویز حکومت کو پیش کر دی ہیں اور اس میں سب سے اہم مطالبہ یہی ہے کہ نئے ٹیکس یا لیوی عائد نہ کی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10 سے 20 روپے تک اضافے کی اطلاعات ہیں جو عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔

امان پراچہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں ریلیف کے اعلان پر فوری عمل درآمد ہونا چاہیے تاکہ عوام کو کچھ حد تک ریلیف مل سکے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ بجٹ میں ایسے فیصلوں سے گریز کرے جو عوامی مشکلات میں اضافہ کریں اور مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف اقدامات شامل کیے جائیں۔