تمباکو نوشی سے چھٹکارہ حاصل کرنےکے آسان طریقے؛ جانئے

تمباکو نوشی سے چھٹکارہ حاصل کرنےکے آسان طریقے؛ جانئے
کیپشن: NO SMOKING
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن( NO   TOBACCO   DAY)منایا جارہا ہے۔

 اس دن کو منانے کا آغاز عالمی ادارہ صحت  کی طرف سے سن1987 میں کیا  گیا جس کا مقصد تمباکو نوشی سے ہونے والےشدید نقصانات کی طرف دنیا کو متوجہ کرنا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی  سے ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 80 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ ہلاک ہونے والے افراد میں سے تقریبا 6 لاکھ خود تمباکو نوشی نہیں کرتے۔ایسے افراد دوسروں کی تمباکو نوشی سے پیدا ہونے  والےدھوئیں کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں جو بعد ازاں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔ان 6 لاکھ میں سے ایک تہائی تعداد کمسن بچوں کی ہے جو اپنے والدین یا دیگر اہل خانہ کی سگریٹ نوشی کے باعث موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ تمباکو نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ان 5 طریقوں پر عمل کریں۔سب سے پہلے ذہنی طور پر خود کو  تیار ہوں اور اپنے اہل خانہ کو تیار کرنا ضروری ہے۔ تمباکو نوشی چھوڑنے کے لیےٗ مدد مانگنے میں ہرگز گریز نہ کریں۔

اپنا دھیان نئی مصروفیات اور عادات میں لگائیں اور تمباکو کی طلب سے ذہن کو بھٹکانے کی کوشش کریں۔ تمباکو استعمال کرنے کے متبادل طریقوں کی طرف خود کو ما ئل کریں۔ایک ہدف مقرر کرکے مکمل ہونے پر خود کو انعام دیں۔