طلاق نہیں، میں نے خود خلع لی تھی، اداکارہ نمرہ خان

 طلاق نہیں، میں نے خود خلع لی تھی، اداکارہ نمرہ خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے ناکام شادی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے خلع لینے کی وجوہات بتائیں ۔ 

اداکارہ نمرہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طلاق نہیں ہوئی تھی بلکہ میں نے خود خلع لی تھی اور پہلے میں سوچتی تھی کہ اس بارے میں بات نہ کروں اور جتنا ہو سکے یہ سب ڈھکا چھپا رہے مگر ہم فنکاروں کی زندگی کی ہر بات سب کو معلوم ہوتی ہے اس لئے میں بھی اب اس پر کھل کر بات کرتی ہوں۔ 

انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ جن لڑکیوں کو شادی کے بعد شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے انہیں چاہیے کہ بس اتنا ہی برداشت کریں جتنا وہ کر سکتی ہیں اور جب انکی برداشت ختم ہو جائے تو فوری ایکشن لیں اور اپنے والدین کو اس بارے میں آگاہ کریں۔ 

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بیٹیوں کو سپورٹ کریں اور اگر ان کے ساتھ کچھ بھی غلط ہو رہا ہو تو بیٹیوں کا ساتھ دیں اور اگر وہ خلع لے کر الگ ہونا چاہیں تو اس میں بھی ان کا ساتھ دیں۔ 

دوران پروگرام اداکارہ اپنی دُکھ بھری کہانی سُناتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئیں، میں نے بہت سخت اور بہت بُرا وقت دیتا ہے میں سب کو نہیں بتا سکتی کہ میرے ساتھ کیا ہوا ، آج کیا ہوا ڈیڑھ ماہ بعد کیا ہوا، کیونکہ ہمارے لوگ ہمارا ہنستا ہوا چہرہ دیکھنا پسند کرتے ہیں، لوگ روتا ہوا چہرہ قبول نہیں کرتے اور کسی کو اپنی کمزوری نہیں دینی چاہیے ورنہ لوگ فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ 

اداکارہ نے نور مقدم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر لڑکیاں ہمت نہ کریں اور والدین ان کو سپورٹ نہ کریں تو نور مقدم کی طرح قتل کر دی جاتی ہیں کیونکہ کوئی گولی مار دیتا ہے تو کوئی کسی اور طرح سے بیوی کی جان لے لیتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اداکارہ نے 19 اپریل 2020 کو لندن کے پولیس افسر سے شادی کی تھی تاہم ان کی شادی زیادہ دن نہ چل سکی اور اگست 2021 میں ان کے شوہر نے بتایا کہ وہ دونوں علیحدہ ہو چکے ہیں۔