چوہنگ میں افسوسناک واقعہ؛ ماں، بیٹا جاں بحق

2 death\'s in Lahore
کیپشن: 2 death's
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :چوہنگ میں آندھی کے باعث بجلی کی تاریں گرنے سے ماں بیٹے کے جاں بحق ہونے کا حادثہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں حالیہ آندھی کی وجہ سے جہاں بجلی کا نظام متاثر ہوا وہیں جانی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، افسوس ناک واقعہ میں  آندھی کے باعث بجلی کی تاریں سپارک ہوکرگریں۔

لاہور ملتان روڑ پربجلی کی تار ٹوٹ کر موٹرسائیکل سوار ماں، بیٹا پرآکر گریں اور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ماں اور بیٹا جان کی بازی ہار گئے،اور قریب سے گزرتے ہوئے کسی نے مدد نہ کی،کار سوار اور موٹرسائیکل سوار قریب سے دیکھ کر گزرتے رہے۔