ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین؛ آبادی نہ بڑھنے پر حکومت پریشان، شہریوں کو بڑی اجازت دے دی

چین؛ آبادی نہ بڑھنے پر حکومت پریشان، شہریوں کو بڑی اجازت دے دی
کیپشن: 3 children policy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان آبادی میں اضافے کی رفتار سے پریشان ہے لیکن چینی حکومت آبادی نہ بڑھنے سے پریشان ہو گئی، شادی شدہ جوڑوں کو 3 بچوں کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے اپنی آبادی میں اضافے کے پیش نظر تین بچوں کی پالیسی کا اعلان کر دیا، چین نے اپنی آبادی میں مسلسل کمی ہونے کے باعث دیکھتے ہوئے 2016 میں ایک بچے کی پالیسی ختم کرکے جوڑوں کو 2 بچے پیدا کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم اس کے بعد بھی چین کی آبادی میں اضافہ ضرورت سے کم ہی رہا، جس پر چین کی حکمران کیمونسٹ پارٹی نے تین بچوں کی پالیسی کا اعلان کر دیا۔

ماضی میں چین کی طرف سے ایک بچے کی پالیسی اختیار کرنے کے بعد چین کو صنعتی لیبر کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد چین کے مرکزی بینک سمیت متعدد اداروں نے بچوں کی تعداد پر ہر قسم کی پابندی ختم کرنے کا کہا تھا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer