عثمان مختازماہرہ خان اور کبریٰ خان کے مدمقابل ڈرامے میں کاسٹ

عثمان مختازماہرہ خان اور کبریٰ خان کے مدمقابل ڈرامے میں کاسٹ
کیپشن: Usman Mukhtar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   معروف اداکار عثمان مختار نجی ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں ماہرہ خان اور کبری خان کے مد مقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ 
یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب تینوں اداکار ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گے، ڈرامہ عمیرہ احمد کے مشہور ناول پر مبنی ہوگا، جبکہ پیار کے صدقے کے ہدایت کار فاروق رند اس کی ہدایات دیں گے، ہم کہاں کے سچے تھے سول فرائے فلمز اور ایم ڈی پروڈکشنز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ 
 واضح رہےکہ ماہرہ خان اس ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر پانچ سال کے بعد اپنی واپسی کو یقینی بنارہی ہیں، عثمان مختار جو اس ڈرامے میں ان کے مد مقابل نظر آئیں گے اس سے قبل انہیں نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ثبات میں سال 2020 میں سارہ خان کے مد مقابل دیکھا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer