جنگل کے بادشاہوں کی زندگیاں خطرے میں

جنگل کے بادشاہوں کی زندگیاں خطرے میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ نور) زو سفاری لاہور کے شیروں کی زندگی خطرے میں، ایک ہی جوڑے سے لگاتار بریڈنگ لینے سے شیروں میں موروثی بیماریاں بڑھنے لگیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔ لاہور زو سفاری میں 11 ننھے مہمانوں کی آمد، رونقیں دوبالا

سٹی 42 ذرائع کے مطابق زو سفاری کی لائن سفاری پندرہ ایکٹر رقبے پر محیط ہے جہاں افریقن نسل کے 24 سے زائد ببرشیر موجود ہیں، جن میں تیرہ مادہ، سات نر اور چار ننھے شیر شامل ہیں۔زو سفاری میں شیروں میں خطرناک بیماریاں تشویشناک حدتک بڑھ رہی ہیں۔ جسکی بڑی وجہ ایک ہی جوڑے سے لگاتار بچوں کا پیدا ہونا ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔رخصت ہونے سے قبل حکومت کا عوام کو آخری تحفہ

ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد اظہر کا کہنا ہے کہ شیروں میں موروثیبیمار یوں کے خاتمے کے لیے اکسچینج پروگرام کے تحت جوڑے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔لگاتار ایک ہی جوڑے سے بچے پیدا ہونے سے جان لیوا بیماریاں ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہو رہی ہیں جس کے باعث شیروں کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔