لاہور سے نارووال سفاری ٹرین 20اپریل کو چلے گی

Safari Train, City42 Lahore to Narowal, Gurudawara Kartarpur Sahab,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : پاکستان ریلوے نے لاہور اور نارووال کے درمیان سفاری ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔ ٹرین صبح جا کر شام کو واپس لاہور آیا کرے گی۔

لاہور سے نارووال تک سفاری ٹرین چلانے کا فیصلہ کرتار پور گورودوارہ کی تجویز پر کیا گیا ہے۔  نارووال میں واقع کرتار پور گورودوارہ  تک آمد و رفت کے لئےے پنجاب کے مختلف علاقوں میں مقیم سکھوں اور واہگہ کے راستے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے ساتھ گورو دوارہ کرتار پور صاحب کو دیکھنے کے خواہشمند غیر سکھ شہریون کے لئے یہ سفاری ٹرین روایتی زریعہ سفر سے زیادہ سیاحتی سفر کا ذریعہ ہو گی۔

سفاری ٹرین 20اپریل کو لاہور  سےنارووال جائے گی۔ 

12کوچز پر مشتمل سٹیم انجن سے چلنے والی سفاری ٹرین صبح 8 بجے لاہور سے نارووال کے لیے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین مسافروں کو واپس لے کر  شام 5 بجکر 20 منٹ پر نارووال سے لاہور روانہ ہوگی۔

ریلوے ہیڈکوارٹرز سے اس ٹرین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔